پاک فوج کے سپوتوں نے بھارتی جاسوس ڈرون مارگرا یا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 17:32 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ) ایٹمی آبدوز بھگانے کے دوسرے روزپاک فوج نے لائن آف کنٹرول پرپاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، فوجی جوانوں نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے  ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کی آگاہی پوسٹ کے قریب پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ، ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 60میٹر اندر گھس آیا تھا جسے آگاہی پوسٹ

پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کرکے مارگرایا ، ڈرون کے ملبے کو فوجی جوانوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون جاسوسی کی غرض سے پاکستانی علاقے میں بھیجا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی آبدوز نے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔