انڈین جنرل نے خود کو آرمی چیف نہ بنانے پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 13, 2017 | 13:36 شام
نئی دہلی ( مانیٹرنگ) نئے آرمی چیف کے منتخب ہوتے ہی جنرل بخشی کا کہنا ہے کہ میرے آرمی چیف نا بننے کے پیچھے کاروباری افراد ملوث ہیں، 5 سے 6 ماہ تک مہم جاری رہی، تحقیقات کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کے اہلکاروں کے بعد اب بھارتی جنرل نے بھی اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ جنرل بخشی کا کہنا ہے کہ کچھ کاروباری افراد نے میرے خلاف سازش کرتے ہوئے مجھے بدنام کیا اور مجھے آرمی چیف بننے سے روکا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرین بخشی نے جونئیر افسران سے خطاب کے دوران کہا کہ انکے خلاف مہم پچھلے پانچ ماہ سے جاری تھی، اس مہم کے پیچھے کچھ کاروباری افراد بھی شامل ہیں جنہیں بے نقاب کر کے منظر عام پر لانا چاہیئے۔