مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارت فوج شدید ڈپریشن کا شکار،ایک اور خاتون میجر نے خود کشی کرلی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 16:08 شام

جموں: (مانیٹرنگ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوہ کشمیر میں تعینات انڈین آرمی کی ایک خاتون میجر انیتا کماری نے اپنے ذاتی ہتھیار سے گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ انیتا کماری نامی یہ خاتون جموں کے ڈسٹرکٹ سامبا میں تعینات تھی۔ رپورٹ کے مطابق خود کشی کا یہ واقعہ 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا۔ اگلی صبح جب خاتون آفیسر اپنی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئی۔ بھارتی فوجیوں کی خود کشیوں میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ دس سال سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں میں خود کشی ک
ا رحجان بڑھ رہا ہے۔ اگر چہ بھارتی حکومت اور محکمہ دفاع نے ان واقعات کو روکنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات بھی اٹھا ئے تھے مگر یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی حکومت اور محکمہ دفاع نے گزشتہ سال ملک کی فوج میں فوجیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی تفریح کیلئے کئی طرح کے ہنگامی اقدامات اٹھا ئے گئے تھے تاکہ ملک کی دفاعی افواج میں فوجیوں کی بڑھتی خودکشی کے واقعات کو کم کیا جاسکے لیکن ا یسا نہ ہو سکا اور مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج میں کام کر نے والے اہلکار برابر خود کشی کی وارداتیں انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ صرف ذہنی تنائو بتائی جارہی ہے اور اس ذہنی تناؤ کی وجہ ان فوجیوں کا اپنے گھروں اور اپنے اہل و عیال سے زیادہ تر وقت دور رہتا ہو تا ہے۔مقبوضہ کشمیرکی صفا پورہ چھاؤنی میں بھارتی فوجی آپس میں لڑپڑے جس پر ایک بھارتی فوجی نے رات گئے بیرک میں سوئے ہوئے اپنے ہی ساتھی فوجیوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس سے راشٹریہ رائفلز کے چھ اہلکار موقع پر ہلاک متعدد زخمی ہو گئے تھے۔پچھلے چند برسوں میں خودکشی اور آپس میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں بہت زیادہ شدت پیداہوئی ہے۔ جموں کشمیر میں جاری مسلسل طویل اور تھکا دینے والی جنگ سے بھارتی فوجی سخت ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔انہیں سخت ڈیوٹی کرنا پڑ تی ہے اورلمبے عرصہ تک گھر جانے کیلئے چھٹی بھی نہیں ملتی جس سے لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیوٹی پر نہ پہنچی جبکہ محلے داروں نے اس کا دروازہ توڑا تو آگے خاتون کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔