امریکی ٹیکس چوروں کو پڑ گئے انڈین مورپانچ ارب لوٹ لئے سات سو "مور" گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 19:25 شام

دہلی(ویب ڈیسک) ممبئی میں بیٹھ کر امریکی شہریوں سے پانچ سو کروڑ روپے لوٹنے والا لٹیروں کا گینگ پکڑا گیا ۔جعلی کال سینٹر کے پاس ٹیکس نہ دینے والے امریکیوں کا ڈیٹا تھا، یہ گینگ امریکی شہریوں کو فون کرتا اور بلیک میل کر کے خوب پیسے بٹورتا تھا۔ ممبئی پولیس نے نو کال سینٹر کے سات سو سے زائد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔یہ بھارت کی تاریخ میں فراڈ کی ایک بڑی واردات ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق گروہ امریکیوں سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقوم ہتھیا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ممبئی کے علاقے تھانے میں قائم جع
لی سینٹر میں موجود ٹھگوں کے اس گروہ نے ٹیکس نہ دینے والے امریکیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا،کال سینٹرسے امریکی شہریوں کو فون کیا جاتا اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر ڈرایا دھمکایا جاتاتھا ۔ اس جعلی کال سینٹر سے فون کرنے والا خود کو امریکا کے ٹیکس ادارے اِن لینڈ ریونیو سروس کا اہلکار ظاہر کرتا۔پولیس نےکال سینٹر پرچھاپہ مار کر 750 سے زائد افراد کو حراست میں لیا،70 کو باضابطہ گرفتار کرکے دیگر کو ضمانت پررہا کر دیا،بھارتی پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے امریکی ادارے ایف بی آئی سے رابطہ کرلیا ہے۔