سینما مالکان نے اپنی غیرت مودی کے قدموں میں ڈال دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 18:29 شام
لاہور(مانیٹرنگ)پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ چیئرمین پاکستان فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن ضوریز لاشاری نے بتایا گزشتہ روز فلمساز سہیل خان کی فلم فریکی علی کی نمائش 100کے لگ بھگ سکرینوں پر کر دی گئی ہے۔
پائپ لائین میں6 بھارتی فلمیں موجود ہیں، جن میں سے دو بڑی فلمیں عامر خان کی دنگل اور شاہ رخ خان و ماہرہ خان کی فلم رئیس شامل ہیں۔
انھوں نے کہا فلموں کی دوبارہ نمائش کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں نصف سے زائد ملٹی پلیکسز میں فارغ کئے جانے والے سٹاف کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔