انڈیا میں ڈالر 66روپے کا ہوگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 28, 2016 | 13:51 شام
ممبئی ۔(مانیٹرنگ) روپئے کی قدر مسلسل دوسرے دور کے لئے ہفتہ کے دن 10 پیسے کم ہوگئی۔ اس طرح ڈالر کے مقابل ہندوستانی روپئے کی قدر 66.93 پیسے رہ گئی جبکہ بیرون ملک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اندرون ملک ذخائر آغاز میں نسبتاً کم رہے۔ درآمد کنندوں کے لئے امریکی کرنسی کی طلب میں مستقل اضافہ بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ ڈیلرس کا کہنا ہے کہ ڈالر کی نئی طاقت ابتدائی سروے کے بموجب امریکی خدمات کی اکٹوبر میں توسیع کا نتیجہ ہے۔