بھارتی سکول کے امتحانی پرچہ میں سوال نےسوال کھڑا کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 04:17 صبح

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی کے ایک سکول نے اپنے امتحانات میں ایک انتہائی دلچسپ سوال دیا، جس میں طلبہ سے پوچھا گیا کہ وہ بتائیں کہ انڈین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ کا نام کیا ہے؟ سوال کے جواب میں متبادل کے طور پر پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دیپکا پڈوکون کے نام دیے گئے تھے۔ طلبہ کو دیے گئے سوال نامہ کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا۔ سکول کی نویں جماعت کے امتحانی پرچہ میں کرکٹر ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ کے ساتھ ساتھ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کا نام جیسے کئی ایسے سوال پوچھے گئے جن کا نصاب تعلیم سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔ جب یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سکول پرنسپل نے معافی مانگ لی اور کہا کہ اگر بات بری لگی ہے تو وہ پورے ملک سے معافی مانگتے ہیں۔