مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 14:17 شام

سری نگر:(مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیر کے گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔ برفانی تودے گرز سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر گرا جس میں کئی فوجی پھنس گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 7 اہلکاروں کو بح
فاظت نکال لیا گیا جب کہ آپریشن میں 7 فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو بھی نکال لیا گیا تاہم متعدد اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں اور مسلسل برفباری کے باعث فوج کو آپریشن جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسرا تودہ فوجی جیب پر گرا جس سے 3 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں تاہم کئی تاحال لاپتہ ہیں۔