جنرل راحیل کے طعنے پر انڈین آرمی نے مردانگی دکھا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 08:15 صبح

نئی دہلی:(مانیٹرنگ)جنرل راحیل کے طعنے پر انڈین آرمی نے مردانگی دکھا دی ۔بھارت نے بالٓاخرکنٹرول لائن پرپاک فوج کی کارروائی میں اپنے 13 فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کرلیا۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے دوران7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں کو پوشید

ہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد جس میں انھوں نے کہاکہ بھارت جانتاہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اوروہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے۔