پاکستان میں ایک اور بھارتی جاسوسی کابڑانیٹ ورک پکڑا گیا،ہائی کمیشن ملوث
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 02, 2016 | 12:47 شام
اسلام آباد(مانیٹرن)پاکستان کے بزدل ازلی دشمن بھارت کے ناپاک عزائم ایک بار پھر بےنقاب ہوگئے۔ پاکستان میں بھارت کے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف سامنے آگیا۔ انڈین انٹیلیجنس اوررا سے تعلق رکھنے والے بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکار راجیش کمار اگنی ہوتری ناور بلبیرسنگھ دہشتگردی کا نیٹ ورک چلاتے ہیں۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور بھارتی جاسوسی نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا۔ بھارتی سفارت خانے میں تعینات تخریب کاری کا نیٹ ورک چلانے والے اہلکاروں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور ’’ انڈین انٹیلیجنس بیورو‘‘ سے ہے۔
پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے یہ اہلکار کمرشل قونصلر اورفرسٹ سیکرٹری کے عہدوں پر کام کرتے ہیں۔ را سے تعلق رکھنے والے راجیش کمار اگنی ہوتری نامی کمرشل قونصلر اور بطور فرسٹ سیکرٹری کام کرنے والے بھارتی آئی بی اہلکار بلبیر سنگھ کی ایک عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن بھی را اور آئی بی کے مزید اہلکار بھی تعینات ہیں جن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ خفیہ اداروں نے بلبیر سنگھ اور راجیش کماراگنی ہوتری کے مقامی کارندوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایک ایک بھارتی سفارکار سرجیت سنگھ کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کیا جا چکا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ناپسندید قرار دیے جانے والے سفارتکات سرجیت سنگھ نے ٹیلی کام کمپنی وارد کا جعلی کارڈ بنوا رکھا تھا۔
http://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2016/11/577752/