نائیک محمد عباس پر فوج کے اعلیٰ افسران نے ایسا کیا ستم کیا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 02:52 صبح

سری نگر (ویب ڈیسک) مسلمان بھارتی فوجی  نے بھارت  کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا ۔ نائیک محمد عباس  کی والدہ علالت کے بعد انتقال کر گئی تو  اسے ہیلی کاپٹر فراہم نہ کیا گیا  کیونکہ عام ٹرانسپورٹ وین یا ایمبولینس میں وہ اپنی ماں کا  جسد خاکی اپنے دوردراز پہاڑی گاؤں میں نہیں لے جا سکتا تھا ۔

جس پر دلبرداشتہ فوجی غصے میں آگیا اور اپنی والدہ کی میت کو 3 دوستوں کے ہمراہ  کاندھوں پر سری نگر سے آبائی گا

dir="RTL">ﺅں کرناہ کپواڑہ میں لے جانے کا جراتمندانہ فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ درنگیاری سری نگر سے 52 کلومیٹر دور ہے۔ محمد عباس اور اس کے دوست شدید برفباری کے دوران نعش کندھوں پر اٹھا کر چلتے گئے اور آخرکار گاں پہنچ گئے جہاں خاتون کی تدفین کی گئی۔ دوسری طرف بھارتی فوج کے سنگدل حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ نائیک محمد عباس کو اس کی والدہ کی میت پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔ سری نگر میں فوج کے ترجمان نے کہا کہ محمد عباس کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی آفر کی گئی تھی مگر اس نے خود ہی انکار کر دیا تھا۔(ش س م)