جہیز کے طعنے :مشہور بھارتی پہلوان کی بیوی نے خود کشی کر لی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 15:56 شام

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی قومی کبڈی ٹیم کے مشہور کھلاڑی کی بیوی نے جہیز کم لانے کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت چلر کی بیوی نے  اپنے شوہر اور دیگر سسرالیوں کی جانب سے ہر وقت  جہیز کم لانے کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کر لی ہے۔

27 سالہ للیتا نے خود کشی سے قبل موبائل پر اپنا ایک آڈیو پیغام بھی چھوڑا جس میں  للیتا کا کہنا تھا کہ  وہ جہیز کے طعنے سن سن کر تنگ آچکی ہے اور اتنی مضبوط نہیں کہ مزید ان کا مقا

بلہ کر سکے ۔  جس کے بعد للیتا نے اپنے دوپٹے سے پھندہ لے کر خود کشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ للیتا کو  گھر میں اکیلے رہنے پر مجبور کیا جاتا تھا جبکہ اس کا شوہر دوسرے شہر میں مقیم رہتا تھا ۔ شوہر اور سسرالی اس پر تشدد بھی کرتے تھے ۔ جس پر اس نے تنگ آکر انتہائی اقدام اٹھا لیا۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔