نئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی کشمیروں کو نوچ کھانے کیلئے دانت تیز کرلئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 10:46 صبح

نئی دہلی (مانیٹرنگ) نئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے تسلیم کیا ہے کہ پڑھے لکھے کشمیری نوجوان اب ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رہے ہیں، مقامی نوجوانوں میں عسکریت پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے، جو باعث تشویش ہے۔ ایک انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ کشمیری نوجوان مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے متاثر ہو رہے ہیں ، پروپیگنڈے میں کچھ ایسی اسلامی تنظیمیں شامل ہیں جو اسلام کو غلط تشریح کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ جنرل راوت کے مطابق عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے پروپیگنڈے ک
ا خاتمہ ان کا ہدف ہو گا، بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد 59 مقامی کشمیری نوجوان عسکریت پسند گروپوں میں شامل ہو چکے ہیں۔