پاکستان اور بھارت کے مابین انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات اختتام پزیر ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 18:37 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو سال بعد انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان نے تمام تحفظات سے بھارت کو آگاہ کر دیا ، آبی جارحیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ کے مطابق بھارت نے120میگاواٹ کےمی یارپن بجلی منصوبےکاڈیزائن تبدیل کرنیکی یقین دہانی کرادی،بھارت منصوبے کا ڈیزائن دوبارہ شیئرکرےگا، لوئرکلنائی منصوبےکےڈیزائن پربھی اپنےتحفظات پیش کیےہیں، پکال ڈل کےڈیزائن پربھی اپنا اعتراض بھارت کوبتادیا , انڈس واٹرکمشنرزکےآین

دہ مذاکرات اگلے3ماہ کےدوران نئی دلی میں متوقع ہیں، بھارت پکال ڈل منصوبے پر اپنا جواب بعد میں دےگا. انہوں نے بتایا کہ متنازع منصوبوں کےمقامات کےدوروں سے متعلق بتایا گیا ابھی وہاں برف ہے، توقع ہےمتنازع مقامات پردورہ جلد ہوگا. اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے بھارت کے تین متنازعہ آبی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھایا، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ جبکہ بھارت کے واٹر کمشنر پی کے سکسینا اپنے وفد کی قیادت کی .