سندھ طاس معاہدہ : ورلڈ بینک سے اچانک بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 05:57 صبح

لندن (ویب ڈیسک)ورلڈ بینک نے انڈس واٹر ٹریٹی معاملے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری کو عارضی طور پر روک دیا جب کہ عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم پر ثالثی عدالت بنانےکاعمل منجمدکردیا۔

ورلڈ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق انڈس واٹر ٹریٹی معاملے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری کو فی الحال روکا گیا ہےیہ عارضی اقدامات انڈس واٹر ٹریٹی کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔صدر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر روکی گئی غیر جانبدار ماہر کی تقرری کا مقصد پاکستان اور بھارت کوانڈس واٹرٹریٹی کےتحت متنا

زع معاملات کےپرامن حل کاموقع دیناہے تاہم امید ہےپاکستان بھارت انڈس واٹرٹریٹی معاملے پر جنوری تک متفق ہوجائیں گے۔صدر ورلڈبینک نے کہا کہ تنازع جاری رہنے سے انڈس واٹر ٹریٹی غیر فعال ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت انڈس واٹر ریور سسٹم پردو متنازع ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔عالمی بینک نے انڈس واٹرٹریٹی پرعارضی تعطل سےمتعلق خطوط پاکستان بھارت کےوزرائےخزانہ کو ارسال کردیے ہیں۔ ورلڈبینک کیجانب سے 12دسمبرتک انڈس واٹرٹریٹی پرغیر جانبدارماہرکی تقرری متوقع تھی