10 تازہ ترین معلومات جن سے آپ ابھی تک یقیناً ناواقف ہونگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 06, 2016 | 05:02 صبح
لاہور(شیر سلطان ملک)
1۔ جو افراد رات کو سات گھنٹے سے کم سوتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں ہر روز تقریباً چار ٹوسٹ زیادہ کھاتے ہیں۔
2۔ امریکہ کی بہت سی ریاستوں میں ووٹ دینے کے بعد اسے تبدیل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
3۔ خواتین کے مقابلے میں مردوں کے اپنی مخالف جنس کے دوست کی جانب راغب ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
4۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ ماضی کے صدارتی امیدواروں کے مقابلے میں دن کے اختتام پر کسی اور شہر میں رکنے کے بجائے اپنے گھر جا کر سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔
5۔ زیکا وائرس چوہوں کے خصیوں یا فوتوں کو سکڑا دیتا ہے۔
6۔ لارڈ ہیسلٹائن اس بات پر بضد ہیں کہ انھوں نے اپنی ماں کے السیشیئن کو خالی ہاتھ نہیں مارا۔
7۔ برطانیہ کے نیشنل سپرم بینک نے ابھی تک صرف سات مردوں کو ڈونر کے طور پر ملازمت دی ہے۔
8۔ پاونی فارم آرلنڈا چیف نامی ایک سانڈ کی 20 لاکھ سے زیادہ پوتیاں ہیں۔
9۔ برطانیہ میں ٹرین کے نقلی ٹکٹ کے لیے ڈارک ویب پر ایک چور بازار موجود ہے۔
10۔ چین میں جو ڈرائیور فل بیم ہیڈ لائٹس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو چندھیا دیتے ہیں انھیں ایک منٹ تک تیز روشنی کو دیکھتے رہنے کی سزا دی جاتی ہے۔