وہ دس تازہ ترین معلومات جو ابھی تک آپ نہیں جانتے ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 12:39 شام

 

لاہور(شیر سلطان ملک)

 1۔مردوں کے پیشاب کرنے کی وجہ سے دنیا کے بلند ترین چرچ کو خطرہ لاحق ہے۔

 2۔امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے عوامی رائے شماری یعنی پولنگ پر اتنے پیسے نہیں خرچ کیے جتنے ہیٹ یعنی ٹوپیاں بنانے پر خرچ کیے ہیں۔

 3۔ویڈیو گیم میں آواز ریکارڈ کرنے والے صوتی فنکاروں کو چار گھنٹوں کی ریکارڈنگ کے لیے 50۔825 ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے۔

 4۔برطانوی وزارت خارجہ کے دفتر کی پالتو بلی پامرسٹن تین بار دوسرے محکموں میں گھومتی پھرتی پائی گئی ہے۔

 5۔ایک کمپیوٹرجج 97 فیصد درستگی کے ساتھ عدالت کے فیصلے کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

 6۔جتنا زیادہ آپ جھوٹ بولتے ہیں آپ کا دماغ جھوٹ بولنے کا اتنا ہی عادی ہو جاتا ہے۔

 7۔انٹرنیٹ فونٹ یعنی انٹرنیٹ پر طرزِ لکھائی بہت پتلا ہوتا جارہا ہے جس سے پڑھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

 8۔فٹبال کی ہیڈنگ یعنی سر سے سٹرائیک کرنے پر 24 گھنٹے تک کھلاڑی کی یاد داشت متاثر ہوسکتی ہے۔

 9۔امریکی فنکارہ لنڈسی لوہن نے برطانوی قصبے کیٹرنگ میں کرسمس لائٹ جلانے کا وعدہ کیا تھا جسے وہ ابھی تک پورا نہیں کر پائی ہیں۔

 10۔عہد قدیم میں سائیبیریا میں کم سے کم ایک طوطا ضرور رہا ہوگا۔