10 تازہ ترین معلومات جو آپ ابھی تک یقیناً نہیں جانتے ہو نگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 23:34 شام

 

لاہور(شیر سلطان ملک)

 1۔ 85 سال کی عمر میں میراتھن دوڑ 3 گھنٹے اور 56 منٹوں میں مکمل کرنا ممکن ہے۔

 2۔ شنگھائی میں سویڈش سٹور آئکیا نے بزرگ جوڑوں کی جانب سے دکان کے ریستوران کو ملاقات کی جگہ کے طور پر استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 3۔ آپ نوبل انعام  لینے سے نہ تو انکار کر سکتے ہیں نہ اسے واپس کر سکتے ہیں ۔

 4۔ انڈیا میں اوبر تو ہے لیکن  صرف ٹریکٹرز کے لیے۔

 5۔ ترکی میں سکول کی کتابوں م

یں انگریزی حروف ایف اور جی سے شروع ہونے والی جیومیٹری پزلز کو شامل نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان حروف سے حکومت کی غیر پسندیدہ شخصیت فتح اللہ گولن کا نام شروع ہوتا ہے۔

 6۔ آدھے امریکی نوجوان چہروں سے پہچاننے والے ڈیٹا بیس میں موجود ہیں۔

 7۔ جارحانہ ڈرائیوروں کے خیال میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کو ڈرانا آسان ہوگا۔

 8۔ فٹبال کلب ایگزیٹر سٹی کے ایک فین نے 10 پاؤنڈز کی شرط لگائی کہ 2008 سے کھیلے جانے والا ہر میچ ان کی ٹیم چار، ایک سے جیتے گی، اور ان کے خیال میں وہ چھ سو پاؤنڈز جیت چکے ہیں۔

 9۔ الاباما میں نامکمل جوہری بجلی گھر کو خریدنے کے لیے کم از کم  4۔36 ملین ڈالر خرچ آسکتا ہے۔

 10۔ قوس قزاح رات میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔