10 تازہ ترین معلومات جو آپ ابھی تک یقیناً نہیں جانتے ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 07:54 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک)

 1۔ اپنے بچے کو بائیں جانب اٹھانے سے رشتہ مضبوط ہو سکتا ہے۔

 2۔ آپ فیس بک پر مارک زکربرگ کو بلاک نہیں کر سکتے۔

 3۔ 2022 میں آپ آسمان پر 1800 سال قبل ٹکرانے والے دو ستاروں کا منظر دیکھ سکیں گے۔

 4۔ اپنی موت سے قبل ڈیوڈ بووی چند برسوں سے خلائی مخلوق کی موسیقی، ماریاچی بینڈز اور بوب ڈیلن کے گیتوں کے تصوراتی مجموعے پر کام

کر رہے تھے۔

 5۔ سفید گینڈے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات کے لیے اسی جگہ پر آتے جہاں وہ گوبر کرتے ہیں۔

 6۔ ہالینڈ میں تمام الیکٹرک ٹرینوں کو ہوا سے حاصل کی گئی توانائی سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

 7۔ تقریباً 70 ہزار ریٹائرڈ برطانوی شہری سپین کے صحت کے نظام سے مستفید ہوتے ہیں جبکہ صرف 81 ہسپانوی پینشنرز این ایچ ایس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

 8۔ نیو جرسی میں ’دی سپرانوس‘ کے تھیم والے ایک اپارٹمنٹ بلاک کو چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

 9۔ سرمایہ کاری میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مالیاتی امور کے مینجرز امیرخاندانوں سے تعلق رکھنے والے مینجرز کے مقابلے میں زیادہ بہتر مناقع بخش ثابت ہوتے ہیں۔

 10۔ بے ہوشی کی مقامی دوا کا بعض لوگوں پر بالکل اثر نہیں ہوتا۔ اور ایسا کیوں ہوتا ہے کوئی بھی نہیں جانتا۔