10 تازہ ترین معلومات جو آپ ابھی تک یقیناً نہیں جانتے ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 09:51 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک)

 1۔ کتے اپنے مالک کی شخصیت کے  آئینہ دار ہوتے ہیں۔

 2۔ قطر 2022 میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ہر ہفتے 50 کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

 3۔ ہولوکوسٹ کے دور میں ایک برطانوی شخص آٹھ مختلف کانسنٹریشن کیمپس (عقوبت خانوں) سے بچ آيا۔

 4۔ بڑی کمپنیوں میں تجارت کے متعلق نئے نئے خیالات کو پیش کرنے کے لیے 'ما

ئن کرافٹ' کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

 5۔ پتھر کے عہد کی شباہت والے سینکڑوں مٹی کے قدیم نمونے ایمیزون کے رین فارسٹ میں ملے ہیں۔

 6۔ مچھلیوں جیسی جلد والی چھپکلیاں اپنے شکاری سے بچنے کے لیے اپنی جھلیاں اور جلد اتار  کر     بھاگتی ہیں۔

 7۔ دنیا کے تمام کروز جہازوں پر کام کرنے والوں میں سے تقریباً ایک تہائی کام کرنے والے فلپائن سے تعلق رکھتے ہیں۔

 8۔ ابھی تک انسانوں کے استعمال سے ایک بھی فوسل پر مبنی ایندھن ختم نہیں ہوا ہے۔

 9۔ لنگ فش عام طور پر سو سال زندہ رہتی ہیں۔

 10۔ سپر بول نشریات میں 23 فیصد اشتہار ہوتے ہیں۔ (بشکریہ بی بی سی اردو)