اپنے تینوں شرارتی بچوں کو ہیروئن کے انجکشن لگا دیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 18:51 شام

 
  العربیہ ڈاٹ نیٹ
کے مطابق

یہ بات کس طور عقل میں آ سکتی ہے کہ ایک ماں اور باپ اپنے بچوں کے خلاف بدترین جرم کا ارتکاب کریں ؟ ایک ماں کی ممتا اس حد تک کیسے غائب ہو سکتی ہے کہ اس

کی جگہ ناعاقبت اندیشی کی حرکت ڈیرا ڈال لے ؟

یہ سارے سوالات آپ پر سوار ہوجائیں گے جب آپ ایک ماں اور باپ کے بارے میں یہ خبر پڑھیں گے کہ انہوں نے اپنے تین بچوں کو محض اس لیے ہیروئن کے انجکشن لگا دیے تاکہ ان بچوں کی شرارتوں سے نجات حاصل کرلیں

اور انہیں سوتے رہنے پر مجبور کر دیں۔

والدین نے تینوں بچوں سے جن کی عمریں 2 ، 4 اور 6 برس تھیں یہ کہا کہ یہ انجکشن محض Sandman )بچوں کو سلانے کے لیے آنے والے ایک خیالی وجود) کا ہے جو ان کو سکون کی دنیا میں پہنچا دے گا۔

اس جرم کا ارتکاب 24 سالہ ماں ایشلے ہاٹ نے اپنے 25 سالہ دوست لروے میکلافر کے تعاون سے کیا۔ امریکی اور برطانوی اخبارات کے مطابق واشنگٹن میں ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے پڑوس میں ایک ماں کو اپنے بچے کو خاص مواد کا انجکشن لگاتے ہوئے دیکھا۔

پولیس نے ماں اور اس کے دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔

تحقیقات کے دوران 6 برس کے سب سے بڑے بچے نے تحقیق کار کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ کس طرح اس کی ماں نے سفید مواد کو پانی میں ملا کر اس کے چھوٹے سے جسم میں انجکشن کے ذریعے داخل کر دیا۔ اس کے علاوہ 4 سالہ بچی کے جسم پر بھی خراشوں اور سوئی کے نشانات ظاہر ہو چکے تھے