انجیلا مرکیل نے ملک کیلئے بڑا خطرہ کیسے قرار دیا ہے؟؟۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 18:19 شام

 برلن: (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں انجیلا مرکیل کا کہنا تھا کہ شام اور حلب کی تباہی کی تصاویر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جرمنی کے لیے یہ کتنا اہم درست فیصلہ تھا کہ ہم نے جنگ سے فرار ہونے والوں کو اپنے ہاں جگہ دی۔ ہمیں پناہ چاہنے والوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کا سوچ کر کراہیت آتی ہے۔ انجیلا مرکیل نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ 2016 ہمارے لیے سخت امتحانات سے بھرا سال تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ان امتحانات میں کامیاب ہوں گے۔ ہم آ

زاد اور روشن خیال ہیں۔ ہماری جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور اقدار دہشت گردی کی نفرت انگیز دنیا کے خلاف ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس خانہ جنگی کا شکار مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی پناہ گزینوں نے جرمنی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ واضح ریے دو ہفتے قبل تیونس کے پناہ گزین نے برلن میں کرسمس کے موقع پر بھرے بازار پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔