بلآخر خبر آگئی: جس کادنیا بھر کے مسلمانوں کو انتہائی شدت سے انتظار تھا تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 20:58 شام

 

نیویارک (مانیٹرنگ رپورٹ)اقوام متحدہ نے میانمار میں بڑھتے ہوئے تشدد کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی مندوب برائے میانمار اس ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کی تحقیقات کریں گے۔ اس عالمی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یانگھی لی آئندہ ہفتے سے میانمار کا بارہ روزہ دورہ شروع کریں گی، جس دوران وہ روہنگیا کمیونٹی کے خلاف جاری مبینہ تشدد کی چھان بین بھی کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ صوبے کاچین بھی جائیں گی، جہاں متعدد باغی گروہوں اور حکو

متی فورسز کے مابین جاری لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ملکی فوج ایسے الزامات بھی مسترد کرتی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔