خبرلیک،فیڈ کی تحقیقات پر مٹی پڑ گئی؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 18, 2016 | 09:22 صبح

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے 13اکتوبر کو کہا تھا کہ قومی سلامتی کے اجلاس سے لیک ہونے والی خبر پر کمیٹی کی رپورٹ تین چار روز میں سامنے آجائے گی مگر آج ہفتہ ہونے کو ہے رپورٹ تو کیا کمیٹی بھی کہیں نظر نہیں آتی اوپر سے فوج نے بھی خبر فیڈ کرنیوالے کے خلاف کارروائی کے لئے زور دینا شروع کردیا ہے۔ اس خبر پر کور کمانڈر اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا اور ان کی تشویش جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم تک پہنچائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چھ دن میں صورتحال بلکہ تحقیقات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔خبر فیڈ کرنے میں خواجہ آصف،مریم نواز ، ان کے میڈیا سیل اور ایک سیکرٹری کا نام لیا جارہاہے۔شیخ رشید نے تو وزیراعظم نواز شریف کو خبر فیڈ کرنے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔ایسی اطلاعات کی صداقت کو تقویت کمیٹی کی رپورٹ میں تاخیر اور حکومتی صفوں میں مچی ہلچل سے بھی ملتی ہے۔