”عارفہ کریم کے بعد ایک اور پاکستانی بچہ منظر عام پر“ کن حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل ہے؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2017 | 11:07 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)یوں تو آئے روزدنیا بھر سے حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل بچوں کی خبریں آتی رہتی ہیں اور پاکستان میں بھی نہایت با صلاحیت بچوں کے حوالے سے میڈیا پر ان کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا چرچا سننے کو ملتا رہتا ہے مگر پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں ایک ایسا بچہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر
آپ حیران رہ جائیں گے۔ پشاورکا10برس کا پانچویں جماعت میں زیر تعلیم سباون دنیا کا کم عمر ترین لیکچرر ہے جو اپنے سے بڑے افراد کو سبق پڑھاتا ہے۔سباون کو پانچ زبانوں پر عبور حاصل ہےاور وہ ایک نجی تعلیمی ادار ے میں اپنے سے بڑی عمر کے افراد کو کمپیوٹر کی تعلیم دیتا ہے۔سباون کے مطابق اسے انگلش، پشتو، اردو، فارسی اور ہندکو پر عبور حاصل ہے۔ لیکچر سے سباون کو 24ہزار روپے ماہانہ آمدن حاصل ہوتی ہے۔