ترکی میں زمین دو خواتین کو نگل گئی ، مگر کیسے ؟ افسوسناک تفصیلات آ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2018 | 18:23 شام

ترکی( ویب ڈیسک) ترکی کے جنوبی شہر دیار بکر میں اچانک زمین شق ہوئی اور دو خواتین کو نگل لیابعد ازاں خواتین کو صحیح سلامت نکال لیا گیا، فٹ پاتھ کے بیٹھ جانے سے زمین شق ہوئی، سیکیورٹی کیمرے نے مناظر کو قید کر لیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں

 ایجنسی کی معلومات کے مطابق ترکی کے جنوبی شہر “دیار بکر” میں جمعرات کے روز ایک علاقے میں زمین کا کچھ حصہ اچانک پھٹ جانے کے نتیجے میں وہاں سے گزرنےوالی دو خواتین گر کر دھنس گئیں۔سڑک پر نصب سکیورٹی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کر لیا اور یہ وڈی

و کلپ سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں تیزی سے پھیل گیا۔ حادثے کے واقع ہوتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی اور دم گھونٹ دینے والے گرد و غبار کے باوجود دونوں خواتین کو سلامت نکال لیا گیا۔ معجزاتی طور پر دونوں خواتین کو صرف معمولی خراشیں آئیں۔ ترکی کے اخبار “حریت” کے مطابق دونوں خواتین میں ایک ڈاکٹر سوشان کودائی ہیں اور دوسری ان کی ساتھی نرس اوزلام دوئماز ہیں۔ دونوں خواتین شہر کے ایک طبی مرکز میں کام کرتی ہیں۔