تھکن سے چورپائلٹ دوبارہ سفر پر نکلا تو۔۔۔۔ پائلٹ نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2018 | 16:18 شام

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارے کے پائلٹ پر دوران پرواز اچانک نیند طاری ہوگئی جس کے باعث طیارہ ہوائی اڈے سے 46 کلومیٹر آگے نکل گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں 9 مسافروں کو لے کر نجی ایئرلائن کا چارٹرڈ طیارہ اڑانے والا پائلٹ نیند کے باعث ڈیون

 پورٹ سے کنگ آئی لینڈ کے ہوائی اڈے سےایک دو نہیں بلکہ 45 کلومیٹر آگے نکل گیا جس سے کنٹرول ٹاور پر تشویش پیدا ہوگئی۔برطانوی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ چارٹرڈ طیارے میں کل 9 مسافر سوار تھے مگر کاک پیٹ میں پائلٹ اکیلا تھا

جس کی وجہ سے اسے نیند آگئی، خیال رہے کہ پائلٹ کی گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ ساتویں پرواز تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ پائلٹ پر نیند طاری ہونے کا اندازہ جہاز کے 46 کلومیٹر آگے نکلنے سے ہوا، طیارے کو 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا مگر طیارے نے 286 کلومیٹر کا سفر کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پائلٹ کی صحت اور آرام سے متعلق بہت سخت قوانین ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ تھکن سے چورپائلٹ دوبارہ پرواز کے لیے بھیج دیا جائے۔ یہ طیارے کے عملے سمیت مسافروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔