آپ کو یاد ہے 2004 میں آپ نے کیا کیا تھا ؟ پولیس ایک خاتون کے گھر پہنچی اور اسے یہ بات کہی تو پھر کیا ناقابل یقین واقعہ پیش آ گیا ؟ جواب آپ کی توقع کے بالکل برعکس نکلے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2018 | 15:35 شام

<p style="text-align: right;">نیوجرسی( ویب ڈیسک)ہم نے انسانیت کے قصے سنے تو بہت ہونگے اور کچھ حضرات نے دیکھے بھی ہونگے مگر اتنا طویل قصہ کسی نے بھی نہیں سنا اور دیکھا ہوگا۔ امریکا میں ایک لڑکی کو 14 سال قبل سڑک سے تین ڈالر ملے تھے جو پولیس نے اسے واپس کردیئے ہیں۔12 سالہ پیج ووڈی</p>

<p style="text-align: right;">کو مون ماؤتھ بیچ نامی علاقے کی سڑک سے 2004ء میں تین ڈالر ملے تھے اور اس وقت وہ خاتون اسکاؤٹ تھی۔ اپنے فرض کے تحت اس نے یہ رقم قریبی

تھانے میں جمع کرادی تھی۔14 برس بعد ایک روز اس کے دروازے پر دستک ہوئی اور ایک پولیس افسر لفافے کے ساتھ وہاں موجود تھا جسے دیکھ کر وہ کچھ پریشان ہو گئی۔۔ پولیس نے اس خاتون سے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ 2004ء میں آپ نے کیا کیا تھا؟ اس پر ووڈی نے جواب دیا کہ اگر میں 2004ء کو یاد کروں تو میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا۔پولیس افسر نے اسے تین ڈالر یاد دلائے اور اسے رقم واپس کردی اور چلا گیا۔ ووڈی نے اسے کرسمس کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ اس رقم سے وہ امیر تو نہیں ہوجائے گی تاہم آدھی رقم وہ اپنے دوست جیکی بریڈلے کو ادا کرے گی جو اس وقت اس کے ساتھ تھا۔ اس خبر کے بعد نیوز فور سے بات کرتے ہوئے پولیس سارجنٹ جیف گوڈ وِن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو دیانت داری سکھانی چاہیے۔ اس تمام کہانی کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی درست تربیت انہیں دیانت دار بناتی ہے جو انہیں جوانی میں بھی اس اچھائی سے جوڑے رکھتی ہے۔</p>