عالمی پارلیمانی برادری پاکستانی پارلیمانی برادری کیساتھ تعلقات استوار کرے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 18:26 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عالمی پارلیمانی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے پارلیمانی اداروں کیساتھ موثر روابط استوار کرے اور انہیں مستحکم بنائے۔ یہ بات انہوں نے لندن میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کی پارلیمنٹس اور انکے عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے متعدد تجاویز پر تفصیلی غور کیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں پارلیمانی اداروں کے استحکام کیلئے سپیکر کی بصیرت اور لگن کی تعریف کی۔