بریکنگ نیوز: سابق امریکی صدر انتقال کر گئے

2018 ,دسمبر 1



واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر انتقال کر گئے ، جارج بش سینئر امریکہ کے 41ویں صدر تھے۔
تفصیلات کے مطابق  امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ جارج بش سینئر امریکہ کے 41ویں صدر تھے جو 1989 سے 1993 تک امریکاکے صدر رہے۔جارج بش سینئر گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سیاست میں آنے سے پہلے جارج بش سینئر  امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے 11 ویں سربراہ کے طور پر  بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
جارج سینئر بش کے انتقال پر امریکہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق جارج بش سینئر کی آخر رسومات  کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ 
خیال رہے کہ  انکی اہلیہ باربرابش کا  انتقال سات ماہ قبل ہوا تھا۔ 

متعلقہ خبریں