قطری شہزادے نے تلور کا شکار کرنے کیلئے حکومت کو کتنی فیس ادا کر دی؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2018 | 09:48 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطری شہزادے شیخ فلاح بن جاسم کو  1لاکھ ڈالر کے عوض تلور کے شکار کیلئے جھل مگسی الاٹ کر دیا گیا، صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیا ء لانگو نے کہا ہے شکار کیلئے بلوچستان کے 15 سے زائد علاقے الاٹ کئے گئے ہیں 

جبکہ قطری شہزادے شیخ کو 1لاکھ ڈالر کے عوض جھل مگسی الاٹ کیا گیا ہے، اْنہوں نے کہا قطری شہزادے کو 10روزمیں 100 تلور شکار کرنے کی اجازت ہوگی ، شکار کیلئے استعمال کئے جانیوالے باز پر بھی فیس مقرر کی گئی ہے اگر 10 روز کے بعد شکار جاری رہا تو شکاری

1لاکھ  ڈالر مزید دینگے، شکار سے وصول رقم سے جنگلی حیات کے تحفظ کیلیےانڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائیگا۔ شکار کی فیس کی مد میں ملنے والی یہ رقم بلوچستان حکومت کو ملے گی جبکہ شکار کے لیے استعمال کئے جانے والے باز پر بھی فیس مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے اکتوبر میں تلور کے شکار کے لیے قواعد و ضوابط طے کیے تھے، اس اقدام سے بلوچستان کی حکومت کو فائدہ ہو گا ھبکہ غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی بھی ہو سکے گی۔