ایک امریکی خاتون نے خوبصورت نظر آںے کے لیے جسم کے ایسے حصے کی سرجری کروا لی کہ جان گنوا بیٹھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2018 | 06:26 صبح

ڈیلاس(ویب ڈیسک) خوبصورت اور دلکش نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہے مگر کبھی خوبصورتی مہنگی بھی پڑجاتی ہے اسی شوق کے ہاتھوں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس نے میکسیکو سے سستی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اور پھر وہ اپنی زندگی کھو بیٹھی۔ امریکی ریاست ڈیلاس سے تعلق رکھنے والی

 35 سالہ لارا اویلا نے میکسکو کے شہر جوریز میں واقع ایک مشہور رائنو پلاسٹی کے مرکز سے رابطہ کیا جو امریکا کے مقابلے میں بہت سستی کاسمیٹک سرجری کرنے والا ادارہ ہے۔ خاتون کو یہاں ناک اور سینے کی کاسمیٹک سرجری کرانی تھی۔جیسے ہی خ

اتون کو بے ہوش کرنے کے بعد سرجری شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ بے ہوشی کے عمل میں کوئی غلطی ہوئی ہے جس سے ان کے دماغ پر سوجن آگئی اور دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔ اسی بے ہوشی کے بعد دیکھ رہا تھا کہ لارا کو خطرہ ہے۔خاتون کی بہن کے مطابق سرجن نے لارا کی ریڑھ کی ہڈی پر جو انجکشن لگایا جو غلط جگہ پر لگا لیکن اس کے بعد خاتون کا دماغ متاثر ہونا شروع گیا، پھر گردے ناکارہ ہوگئے اور اسے دل کا شدید دورہ پڑا۔کلینک کے ڈاکٹروں نےبتایا کہ جیسے ہی بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم ہوگا سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن خاتون کی طبیعت بگڑگئی ۔ اس کے بات وینٹی لیٹر سے مدد لی گئی لیکن وہ بھی کارآمد نہ ہوسکی اور آخرکار وہ لقمہ اجل بن گئی۔