انگلینڈ کے سابق فٹبال مینیجر گراہم ٹیلر انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 18:07 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):انگلینڈ کے سابق فٹبال مینیجر گراہم ٹیلر انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 72 سال تھی۔اپنے کریئر کے دوران انھوں نے واٹفور اور ایسٹن ویلا کو اولڈ فرسٹ ڈویژن میں رنر اپ تک پہنچایا۔گراہم ٹیلر سنہ 1984 میں واٹفور کو ایف اے کپ کے فائنل تک لے گئے جہاں ویمبلے میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ایورٹن نے ان کی ٹیم کو شکست دے دی۔گراہم ٹیلر کو سنہ 1990 میں انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کا مینیجر بنایا گیا لیکن سنہ 1994 میں امریکہ میں کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلین

ڈ ٹیم کی ناکامی کے بعد انھوں نے سنہ 1993 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ان کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 'ہم نہایت افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ گراہم ٹیلر انتقال کر گئے ہیں اور اندازہ یہ ہے کہ موت کی وجہ دل کا دورہ ہے۔'بیان کے مطابق 'ٹیلر کی اچانک اور مکمل طور پر غیر متوقع موت سے ان کا خاندان برباد ہو گیا ہے۔'گراہم ٹیلر نے بحیثیت ایک فٹبال پلیئر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔انھیں سنہ 1972 میں لیکولن کلب کا مینیجر بنایا گیا۔