عشق میں نکامی لڑکے کو لے ڈوبی۔۔۔۔لڑکی نے ایسا کام کر دیا لڑکے کے ساتھ کہ وہ کہی منہ دیکھانے کے قابل نہ رہا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 20:31 شام

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کی تصاویر یا ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کر کے انہیں بلیک میل یا بدنام کرنے کے واقعات عام سننے میں آتے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ وقت بدل رہا ہے اور اب یہی کام خواتین مردوں کے ساتھ کرنے لگی ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واڈو ڈورا شہر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر یہ تلخ حقیقت اس وقت کھلی جب اس نے فیس بک پر اپنا ایک جعلی اکاﺅنٹ دیکھا، جس پر اس کی انتہائی قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اس نے اپنی ایک گرل فرینڈ سے قطع

تعلق کیا تھا اور اس کا خیال ہے کہ غالباً اسی لڑکی نے بدلہ لینے کے لئے یہ کام کیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ قانونی اور ٹیکنالوجی ماہرین سے مدد لے رہا ہے تاکہ تصدیق کر سکے کہ اس کا جعلی اکاﺅنٹ واقعی اسی لڑکی نے بنایا ہے۔ وہ یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسے کس طرح ختم کیا جاسکتاہے اور اب اس کے پاس کیا قانونی راستہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں عموماً خواتین کو ہی سائبر کرائم کا نشانہ بنایا جاتا تھا لیکن اب متاثرہ مردوں کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں آتی ہیں۔ ان درخواستوں میں عام طور پر موقف اختیار کیا جاتا ہے کہ انہیں جعلی پروفائل، تصویروں کی کانٹ چھانٹ یا خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا گیا۔جو کہ مردوں کے لیے ایک شرمناک بات ہے اور ان کی عزت کو بھی سب کے سامنے نیلام کیا جا رہا ہے۔