اپنے پسندیدہ بلے باز پر تنقید سے انضمام الحق بھڑک اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 19:25 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن کو ویرات کوہلی کیخلاف بیان بازی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ تکنیک پر بیان بازی کرنے کے بجائے اپنی گیند بازی پر توجہ دیں تا کہ وہ وکٹیں حاصل کر سکیں۔ خیال رہے کہ انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وکٹوں پر نہ تو گیند باؤنس کرتا ہے اور نہ ہی اس میں

کوئی موومنٹ ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں انڈین کپتان ویرات کوہلی کی تکنیکی خامیاں سامنے نہیں آ سکتیں۔اس بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں نے انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن کو بھارتی وکٹوں پر زیادہ وکٹیں لیتے کبھی نہیں دیکھا، لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے ویرات کوہلی کیخلاف بیان تعجب کی بات ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کیا جیمز اینڈرسن سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی بلے باز انگلینڈ میں رنز بناتا ہے تو صرف اسی صورت میں اسے اچھا بیٹسمین ہونے کا سرٹیفکیٹ مل سکتا ہے؟ کیا انگلش اور آسٹریلین بلے بازوں کو برصغیر کے دورے کے دوران مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کے رنز صرف رنز ہوتے ہیں، اس سے قطع نظر کہ وہ کہاں بنائے گئے ہیں۔ بھارت کے مایہ ناز بلے بازوں کیخلاف کھیلنے والے سابق پاکستان کپتان کے ویرات کوہلی سب سے اچھے انڈین بلے باز ہیں۔