ایرانی سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ ، ناقابل یقین خوبیوں والاجدید ترین راڈار سسٹم بنا ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 14:40 شام

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی سائنسدانوں نے جدید ترین ریڈار سسٹم تیار کرکے نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔ فلائٹ نیوی گیشن سسٹم سے منسلک چاروں جدید ترین ریڈار اور نیوی گیشن سسٹم ایران کی وزارت دفاع کے سائنسدانوں نے تیار کیے ہیں۔ایران کے وزیر دفاع حسین دھقان نے جنوبی ایران کے شہر شیراز میں مذکورہ ریڈار سسٹموں کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فجر چار ریڈار سسٹم طویل فاصلے تک فضائی نگرانی کرنے اور خبردار کرنے والا رسد کا تھری ڈی نظام ہے جو بیک وقت دوسو اہداف کو واضح کرسکتا ہے۔انہوں

نے کہا کہ مطلع فجر تین ریڈار سسٹم پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے اہداف کا پتہ لگانے والا ٹو ڈی نظام ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے ڈی ایم ای ریڈیو نیوی گیشن سسٹم کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم شہری ہوائی اڈوں پر استعمال ہوتا ہے اور اسے کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان رابطوں کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔