محرم الحرام کے مہینے عراق کربلائے معلیٰ میں خصوصی سکیورٹی پلان تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:13 شام

عراق کے صوبہ کربلا کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے تحفظ کی غرض سے خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے۔ جس میں پولیس، فوج اور عوامی رضا کار ہر قسم کے ممکنہ خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے حرم مطہر کی انتظامی کمیٹی کے مطابق حرم مطہر کے گنبد کا سرخ پرچم اتوار کی رات نماز مغرب و عشاءکے بعد تبدیل کر کے سیاہ پرچم نصب کر دیا جائے گا۔ ترقی اور بلدیاتی امور کی وزیر آن نافع نے وزارت سے متعلقہ اداروں کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کے
چہلم میں آنے والے تمام زائرین کی خدمت اور مشکل میں کسی بھی طرح کی مدد کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔