یہ ہوئی نہ بات: ایران نے چپکے سے ایٹم بم سے بھی بڑی دریافت کر ڈالی ، امریکہ روس اور برطانیہ سمیت پوری دنیا ششدر رہ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 06:57 صبح

تہران (ویب ڈیسک)  ایران نے دنیا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور الزائمر کی بیماری کے علاج کے لئے  دوا تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

الزائمر بیماری کے علاج کے لئے ایرانی طبی ماہرین کے ذریعے تیار کی گئی پہلی ہربل دوا میلی ٹروبیک کی تقریب رونمائی میں کہ جو تہران کے مضافاتی صوبے البرز کے صدرمقام کرج کے ایک ریسرچ سینٹر میں منعقد ہو

ئی ایران کے وزیرصحت قاضی زادہ ہاشمی نے کہا کہ ضرورت کی نوے فیصد دوائیں ایران میں تیار کی جاتی ہیں اور ہم ایرانی ماہرین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دواؤں کی تیاری میں اور زیادہ کوشش کریں گے ۔کرج کے میڈیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ شمس علی رضا زادہ نے بھی کہا کہ ایرانی ماہرین اور محققین نے برین سے متعلق بیماریوں کے علاج میں ایران کے قدیم طریقہ علاج سے استفادہ اور جدید دور کی تحقیقات کا جائزہ لے کر الزائمر جیسی بیماری کے علاج سے متعلق یہ گرانقدر کامیابی حاصل کی ہے ۔مذکورہ ریسرچ سینٹر کے ایک اور عہدیدار ڈاکٹر شاہین آخوند زادہ نے بھی نے اس دوا کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ ایرانی ماہرین اور محققین کی کوششوں کی بدولت ہی ایران الزائمر کی بیماری کا علاج کرنے والی ہربل دوا بنانے میں پہلے نمبر پرآیا ہے۔(ش س م)