چودہ ہزار ویب سائٹس بند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 14:23 شام

 

ایران (شفق ڈیسک) ایران کے پراسیکیوٹر اور انٹرنیٹ سنسرشپ کمیٹی کے صدر احمد علی منتظری نے 14 ہزار ویب سائٹس اور سماجی روابط کے اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کیمطابق احمد علی منتظری نے ایران کے الخبر نیوز چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان ویب سائٹس اور سماجی روابط کی سائٹس پر صفحات کو مذہب اور اخلاقیات کیخلاف مواد کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم غیرملکی چینلوں اور مخالفانہ نیٹ ورکس کے حملوں کی زد میں ہیں اور ہمارے مذہب اور قومی اقدار کو نشان

ہ بنایا جارہا ہے ایرانی پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ صدر حسن روحانی اور وزیر داخلہ رحمانی فاضلی نے ان سے ویب سائٹس کی بندش کے معاملے پر اتفاق کیا تھا اور اس معاملے میں سخت انتباہ جاری کئے گئے تھے۔