سعودی عرب کے ایرانی مداخؒت کیخلاف ٹرمپ سے مدد مانگ لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 18:31 شام

الریاض (این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ روابط کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات استوار ہیں اور ان کا ملک امریکی عوام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وہ دارالحکومت الریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں مارک آیرو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ایران کے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے بارے ہمارا موقف بڑا واضح ہے اور وہ یہ کہ ایران کو اس کی حقیقی روح کے مطابق پاسداری کرنی چاہیے۔