25 سال کے کے اندر اندر تمہارا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا ، ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل کو پیشگی آگاہ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 08:41 صبح

 تہران (ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 25 برس میں اسرائیل کا وجود نہیں رہے گا اس پر ردعمل دیتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل چیتا ہے اسے خرگوش نہ سمجھا جائے۔

ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران امریکہ معاہدے کے بعد اسرائیلی حکومت نے یہ کہا کہ اسے اب آئندہ 25 برسوں تک ایران کے بارے میں پریشانی نہیں ہوگی ہم اسرائیل سے کہیں گے کہ 25 سال بعد تو اسرائیل کا وجود ہی نہیں ہو گا

۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مزید کسی بات چیت کا امکان بھی مسترد کر دیا۔(