آؤ تمہاری صلح کروا دیں : ایران نے پاکستان کو اہم ترین ہمسایہ ملک کے ساتھ کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 12, 2017 | 07:05 صبح
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے پاک افغان کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پورنے ایران کی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ دونوں ممالک سے تہران کے خوشگوار تعلقات ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں ہے‘ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کو بعض عرب ملکوں کی مالی مدد حاصل ہے اور ایران اس دہشت گرد گروہ کے خلاف افغان حکومت کی مہم میں مدد کرنے کے لیے آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورخطے کے بعض ممالک موجودہ بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ایران کی پالیسی ان ممالک کی پالیسیوں سے بالکل مختلف ہے