دنیا میں سب سے زیادہ فراخ دل ملک کونسا ہے؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 26, 2016 | 15:36 شام

لندن (ویب ڈیسک)ایک  نئے سروے کے مطابق مسلسل خون ریزی، بیرونی جارحیت، اندورنی خانہ جنگی اور خلفشار کے علاوہ مدتوں صدام حسین جیسے آمر کے جبر میں رہنے کے باوجود عراق آج بھی دنیا کا سب سے فراخ دل ملک ہے۔ایک بین الاقوامی تنظم سی اے ایف کے ورلڈ گوئنگ انڈکس 2016کے مطابق عراق کے لوگ اجنبیوں کے لیے سب سے زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ میانمار (سابق نام برما) کے رہائشی سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں۔فراخ دلی کے اس اشاریے میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 92واں ہے، جب کہ انڈیا اس سے ایک درجہ اوپر یعنی 91ویں نمبر پر ہے۔

گذشہ ماہ دس میں آٹھ عراقیوں نے اجنبیوں کی مدد کی۔ اس اتنے ہی تعداد میں لیبیا کے لوگوں نے ایسے اشخاص کی مدد کی جنھیں وہ جانتے تک نہیں تھے۔

اس دوران میانمار میں 91 فیصد افراد نے خیرات دی۔ اس کے مقابلے پر 63 فیصد امریکی شہریوں نے خیرات دی جو اس انڈیکس کے مطابق فراخدلی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ 73 فیصد امریکیوں نے اجنبیوں کی مدد کی۔اس سالانہ سروے میں میانمار مسلسل تیسرے برس اول نمبر پر ہے جس کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی 63 فیصد نے یا تو وقت اور یا پیسے سے اجنبیوں کی مدد کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں خیرات کی روایت کا تعلق مذہبی عقیدے سے ہے جسے 'سنگھا دانا' کہتے ہیں جس میں ملک کی تریوادا بدھ اکثریتی فرقے کے لوگ عطیات دے کر تارک الدنیا افراد کی مدد کرتے ہیں۔یہ سروے مالی عطیات اور رضاکارانہ کام اور اجنبیوں کی مدد کرنے کے لحاظ سے ملکوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اس میں برطانیہ یورپ میں سب سے فراخدل ملک قرار پایا، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں اور کینیا افریقہ میں جبکہ گوئٹے مالا لاطینی امریکہ کا سب سے سخی ملک ٹھہرا۔اس کے مقابلے پر چین سب سے کنجوس ملک قرار دیا گیا ہے۔

تاہم یہ بات مدِنظر رہے کہ اس سروے میں غلطی کی گنجائش موجود ہے۔(ش س ن)