عراقی وزیراعظم کی ملاقات کی درخواست

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 13:14 شام

اشنگٹن(مانیٹرنگ)عراقی وزیراعظم کی ملاقات کی درخواست پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا قدم آگے بڑھاتے ہوئے  وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ہے۔عراق میں متعین امریکی سفیر دوگلاس سیلیمان نے وزیراعظم العبادی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ العبادی ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک دینے کے لیے امریکا جانا چاہتے تھے مگر صدر ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حیدر العب

ادی سے ملاقات سے انکارکے باوجود امریکی انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔