دلہن کا ٹریکٹر پر سفر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 19:15 شام

آئرلینڈ (شفق ڈیسک) شادی کے موقع پر آپ نے دلہنوں کو گاڑی یا گھوڑا گاڑی میں تو سفر کرتے دیکھا ہوگا مگر یہ سوچ سکتے ہیں کہ کسی لڑکی اپنی زندگی کے اس اہم دن ٹریکٹر میں سفر کرنے کا خواب دیکھتی ہوگی؟ کم از کم آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایشلنگ گراہم کا تو یہی خواب تھا اور اس کو عملی شکل بھی شادی کے دن دی۔ وہ خود بتاتی ہیں عروسی لباس پہن رہی تھی جب میں نے ٹریکٹروں کی آواز سنی، تو میں نے جلدی سے لباس چڑھایا اور ٹریکٹر دیکھنے باہر چلی گئی، وہ سب جگمگا رہے تھے جبکہ ان پر ربن بھی لگے ہوئے تھے۔ کسی دلہن کو ٹریکٹر پر سفر کرنا حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر ایشلنگ نے اس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی بلکہ وہ آٹھ سال کی عمر سے یہ خواب دیکھ رہی تھیں۔ ان کے بقول میں زراعت سے جڑے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں، مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے جب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جاؤں گی۔ دلہن کے والد نے بیٹی کو ٹریکٹر پر سوار کراکے شادی کی تقریب کے مقال پر پہنچایا۔