پاکستان میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم : حکمرانوں کے دل کی بات بھی سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 03:37 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کے لئے ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کوتیارہیں، پاکستان کواسلام کاقلعہ بنائیں گے ،میرا ایمان ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کی قیادت کرے گا ،ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کاانجام بھیانک ہوا،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

le="color:#222222">اسلام آباد میں دربارگولڑہ شریف میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کواسلام کاقلعہ بنائیں گے ،ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کاانجام بھیانک ہوا،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ختم نبوت پر کامل یقین ہی مومنوں کا سرمایہ حیات ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے یقین دلایاکہ ختم نبوت قانون پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔اسحاق ڈارنے کہاکہ حضرت پیرمہرعلی شاہ نے آج کے دن ایک مرتد کو چیلنج کیا،اسی سلسلے میں ہم ایک بارپھرعزم کرتے ہیں کہ پاکستان کواسلام کاقلعہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کانفرنس میں اپنی شرکت کوخوش قسمتی قراردیتے ہوئے کہاکہ بطور مسلمان ہر ایک کا ختم نبوت کے عقیدے پر ایمان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  قرآن کے مطابق اللہ تعالیٰ اور فرشتے نبی مہربان پر درود بھیجتے ہیں درود تو  اللہ تعالیٰ بھی پڑھتا ہے اور اپنے فرشتوں کو بھی حکم دیتا ہے ،ہم سب آقا دوجہاں کے غلام ہیںمیں اپنے آپ کو بھی آقا ۖ کا غلام تصور کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کے لئے ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کوتیارہیں ہم ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔(ش س م)