عشرت العباد کے PTI سے رابطے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 14, 2016 | 07:14 صبح
کراچی (نیوزڈیسک) سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو خط بھیجا ہے۔ جس میں عمران اسماعیل سے کہا گیا ہے کہ میرے دور میں جو آپ نے تعاون کیا اس کا شکر گزار ہوں۔ میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے صوبے میں مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے۔ مستقبل میں بھی آپ سے دوستانہ مراسم کا خواہشمند ہوں۔ (ب،ن)