سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔۔۔۔تفصیلات جانیئے اس خبر میں۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 09:54 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ،پی پی پی سمیت سیاسی راہنماوں ، تاجروں و صنعت کاروں کیساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد کو یو اے ای کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ نے اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ کیلئے سیاسی شخصیات اور کاروباری برادری کو دعوت نامے بھیجنے شروع کر دیے ہیں ڈاکٹر عشرت العباد کے بیٹے ارباز العباد خان کا ولیمہ 22دسمبر کو دبئی کے انتہائی مہنگے ترین ہوٹل اساطیر اٹلانٹس دی پام میں ہو گا۔
 
پاکستان جیسے غریب ملک ک

ے غریب سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی جانب سے اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے لئے دبئی کے اٹلانٹک ہوٹل کا انتخاب کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں کروڑوں روپے صرف مہمانوں کی ضیافت پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں اڑائے جائیں گے.


میڈیا بائٹس نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بیٹے ڈاکٹر ارباز العباد خان کی شادی کی تقریب دبئی میںٓ منعقد کی جارہی ہے جس کی تاریخ 22 دسمبر کو طے کی گئی ہے.

میڈیا بائٹس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ولیمہ کی اس تقریب کے لئے دبئی کے اٹلانٹک ہوٹل کا انتخاب عمل میں لایا گیا جہاں ایک شخص کی دعوت کی مد میں ہونے والے اخراجات کا تخمینہ 850 درہم لگ بھگ 22 سے 25 ہزار پاکستانی روپوں تک لگایا گیا ہے.

جبکہ اس عظیم الشان دعوت میں قریباََ 1500 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جن پر اٹھنے والے اخراجات کی لاگت لگ بھگ تین کروڑ پچھتر لاکھ روپے بنتی ہے۔