آئی ایس آئی ایجنٹ شمس الہدیٰ کی دوبئی سے انڈیاحوالگی کا عمل شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 06:30 صبح

پٹنہ(مانیٹرنگ) ایک انڈین نیوز ویب کے مطابقگزشتہ ماہ کانپور میں ہوئے دوریل حادثوں میں آئی ایس آئی ایجنٹ کی مشتبہ سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنے اور اسے دوبئی سے حوالگی کرانے کے معاملے میں نیپال پولس بھی پوری طرح سرگرم ہے۔ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ(را) اور انٹیلیجنس بیورو( آئی بی) کے افسران اس معاملے میں پوری طرح جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور مشتبہ شرپسندوں کی تلاش میں کاروائی تیز کر دی ہے۔ ایک سینئر پولس آفیسر کے مطابق مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ شمس الہ

دیٰ نے، جو کہ نیپال کا شہری ہے ، دبئی سے اپنے کارندوں کے ذریعہ اس واردات کو انجام دیا ہے اور تفتیشی ایجنسیاں اس کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہیں۔
اس کے لئے نیپال پولس سے بھی مددلی جا رہی ہے۔ شمس الہدیٰ نے تخریبی کاروائی کے لئے اپنے جن نیپالی ہم وطنوں سے مدد حاصل کی ہے ان میں برج کشور گیری عرف بابا گیری، شمبھو گیری اور مظاہر انصاری شامل ہیں جنہیں نیپال پولس گرفتارکر چکی ہے۔ پولس نے بتایا کہ برج گیری نے مقامی تین لوگوں کو اس کام پر لگایا تھا۔جس میں اوما شنکر پٹیل،موتی لال پاسوان اور مکیش یادو شامل ہیں۔ ان تینوں نے مل کر اندور۔پٹنہ ایکسپریس، اور سیالدہ۔اجمیر ایکسپریس کو اپنا نشانہ بنایا تھا جس میں کئی جانیں گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال20 نومبر کو کانپور میں ہوئے ریل حادثہ میں 140لوگوں کی موت ہوئی اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔