داعش کی شامت آگئی،40 جنگجو واصل جہنم کر دیے گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 28, 2016 | 13:23 شام
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران فضائی کاروائیوں میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزارتِ دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بری قوتوں کے لڑاکا طیاروں کے موصل کے جنوبی شہر الاشوری پر حملوں میں 5 موٹرسائیکلوں اور اسلحہ نصب کردہ 4 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا عراقی صدر فواد معصوم نے دارالحکومت بغداد کے مشترکہ آپریشنز کمان ہیڈ کوارٹر میں وزیر دفاع اور فوج کے اعلی سطحی کمانڈروں کے ساتھ موصل آپریشنز کے بارے میں بات چیت کی ہے۔معصوم نے اس اجلاس کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے اعلان میں داعش کے خلاف فوجی کاروائیوں خاصکر موصل کو نجات دلانے کے زیر مقصد آپریشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں اور داعش کے چنگل سے فرار ہونے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اور ہماری مسلح افواج کی اولیت کے معاملات ہیں۔اس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد کے 5 مختلف علاقوں میں بم حملوں کے دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے البتہ شبہ ہے کہ یہ کاروائی داعش کی ہو سکتی ہے جو کہ ہر گزرے دن خود کش بم حملے کرتی رہتی ہے ۔